کرونا وائرس: چین میں 38 مزید لوگ لقمۂ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرونا وائرس: چین میں 38 مزید لوگ لقمۂ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی
کرونا وائرس: چین میں 38 مزید لوگ لقمۂ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے، چین کا صوبہ ہوبائے وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 38 مزید افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی طور پر وائرس سے 170 افراد ہلاک ہوئے۔

صوبہ ہوبائے میں کرونا وائرس وہان شہر سے شروع ہوا  جہاں سب سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ اب تک 7700 افراد وائرس کے باعث متاثر ہوچکے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

وہان شہر سے نکل کر کرونا وائرس بین الاقوامی سطح پر بھی پھیلا جس سے اب تک مجموعی طورپر 15 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر کے 68 افراد کے اجسام میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

چینی حکومت نے وہان شہر کے باسیوں کے ساتھ ساتھ وائرس سے متاثرہ دیگر شہروں پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ لوگ بین الاقوامی سفر کے ساتھ ساتھ ایک شہر سے دوسرے شہر بھی سفر نہیں کرسکتے۔

پاکستان کے 4 طلباء جو چین میں زیر تعلیم تھے، ان کے اجسام میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، تاہم وزیر اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

Related Posts