شرح سود میں کمی اچھا اقدام مگرموجودہ معاشی بحران میں ناکافی ہے، کیپٹن معیز،نسیم اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NKATI calls cut in interest rate insufficient in serious economic crisis

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں شرح سود صفر کردیا گیا ہے،تجارت وصنعت کو تباہی سے بچانے کے لیے شرح سود صفر کیا جائے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نارتھ کراچی ایسوسی آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اختر نے کہا ہے کہ شرح سود میں 2فیصد کمی اچھا اقدام مگر ناکافی ہے کیونکہ کورونا کے باعث بدترین معاشی حالات کے پیش نظر بیشتر ممالک نے شرح سود صفر کردیا ہے تاکہ تجارت وصنعت کو تباہی سے بچایا جاسکے ۔

وزیراعظم عمران خان بھی شرح سود کو صفر کی سطح پر لائیں تاکہ کاروبار وصنعت کو تباہی سے بچایا جاسکے۔نکاٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ صنعتکار برادری یہ امید کررہی تھی کہ شرح سود کو کم ازکم 5سے6فیصد کی سطح پر لایا جائے گا جو کہ موجودہ سنگین اقتصادی حالات میں کم ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شاید حکومت اب بھی سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ شرح سود کو کم کرنے کا سب سے بڑا فائدہ خود حکومت کو ہوتا ہے کیونکہ 75فیصد ادائیگی حکومت جبکہ 25فیصد ادائیگی تاجرادا کرتے ہیں لہٰذا 75فیصد فنڈنگ حکومت کے اکاؤنٹ میں بچنے کی صورت میں دیگر لوگوں پر اس کو خرچ کیا جاسکے گاکیونکہ عموماً سارا فائدہ سرمایہ داروں کو ہوتاہے جو ختم ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے 1 سال کیلئے منجمد کردئیے

کیپٹن معیز خان اور نسیم اختر نے شرح سود کو دنیا بھرکے ملکوں کی طرح صفر پر لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام ملک کی تجارت وصنعت کوتباہ ہونے سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے تاکہ ہماری تجارت بحال ہو اورصنعتوں کو پہیہ چل سکے اور ہم دنیا بھرمیں مسابقت کے قابل ہوسکیں گے ۔

شرح سود میں مزید کمی نہ کی گئی توملکی برآمدات پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور کاروباروصنعتیں بندکرنے کے سواء کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا جس سے بے روزگاری بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

Related Posts