آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے 1 سال کیلئے منجمد کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے 1 سال کیلئے منجمد کردئیے
آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے 1 سال کیلئے منجمد کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے 1 سال کی مدت کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مالیاتی فنڈ حکام کے مطابق 76 ممالک کے قرضے منجمد کرنے کی منظوری جی 20 ممالک کی رضامندی کے بعد دی گئی جبکہ 76 ممالک کے مجموعی قرضوں کا حجم 40 ارب ڈالرز بنتا ہے۔

جن ممالک کے قرضے منجمد کیے گئے ہیں ان میں پاکستان سمیت دیگر پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک شامل ہیں جن کے قرضوں کے انجماد کا مقصد کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے معاشی تحفظ ہے۔

برادر اسلامی ملک سعودی عرب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو فنڈنگ کرنے والے اہم ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو 40 میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے منجمد کر دے گا۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ ہزاروں نئے کیسز اور سینکڑوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

وائرس کی روک تھام کیلئے کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر کی بڑی بڑی اسٹاک مارکیٹس کریش ہو رہی ہیں جبکہ ترقی پذیر اور غریب ممالک تباہی کے دہانے پر آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم عمران خان کا ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران قرضوں کی معافی ایک اہم اقدام ہے۔

نیو یارک سے جاری کردہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قرضوں کی معافی عالمی پالیسی کا اہم حصہ قرار دی جانی چاہئے۔ جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کے قرض معاف کرنے کی حمایت کریں گے۔

مزید پڑھیں: قرضہ معاف کرنے کے مطالبے پر اقوامِ متحدہ کی حمایت

Related Posts