این سی او سی کا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی کا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
این سی او سی کا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 17 مئی تک بند کیے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021ء تک بند رہیں گے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی 18 مئی 2021ء کو کی جائے گی۔

 

این سی او سی کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 120 افراد جان کی بازی ہار گئے اس طرح اب ہونے والے اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہو گئی ہے، جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150، بلوچستان میں 23 ہزار 186، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367، اسلام آباد میں 77 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انسداد کورونا کے قومی ادارے کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 951، سندھ میں 4 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 562، اسلام آباد میں 706، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 503 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل، 10 گاڑیاں بند

Related Posts