شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی تعلیم دشمنی بے نقاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان
(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی تعلیم دشمنی بے نقاب ہوگئی ہے، نامعلوم افراد بزدلوں کی طرح دیواریں پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے اور 23 امتحانی سینٹرز کے پرچے جلادئیے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح ملزمان نے نویں اور دسویں جماعت کے حل شدہ پرچے جلائے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد دیواریں پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوگئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے بیان کے مطابق مسلح ملزمان نے 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے جلائے۔ دہشت گرد ہتھیاروں سے مسلح تھے جنہوں نے چوکیدار کو یرغمال بنالیا تھا جو پرچے بچانے کیلئے کچھ نہ کرسکا۔

واضح رہے کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی تعلیم دشمنی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں بھی دہشت گرد اپنے حملوں سے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کے اسکول جانے کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

Related Posts