سنگدل باپ کی جانب سے دھتکارے جانے پر 3 معصوم بہنوں نے لڑکوں کا گیٹ اپ اپنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو یوٹیوب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سنگدل باپ کی جانب سے دھتکاری جانے والی 3 معصوم بیٹیوں نے مجبورا لڑکوں جیسا گیٹ اپ اپنا لیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں تین معصوم بہنوں کی انتہائی درد ناک داستان بیان کی گئی ہے۔

سوشل پاکستان نامی یوٹیوب چینل پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بہنیں جو تیرہ سے پندرہ سال کے درمیان کی ہیں، اینکر سے بات کرتے ہوئے اپنی الم ناک داستان بیان کرتی ہیں۔

تینوں لڑکیاں بتاتی ہیں کہ مسلسل بیٹیوں کی وجہ سے ان کے پاپا نے پہلے ان کی ماں کو طلاق دے دی اور اس کے بعد ہم تین بہنوں کو رکھنے اور اپنانے سے بھی انکار کردیا۔

لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاپا نے یہ کہا کہ اگر وہ بیٹے ہوتے تو انہیں رکھ لیتا، بیٹیوں کو وہ نہیں رکھیں گے۔

لڑکیوں کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد صدمے سے ان کی ماں کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد سے وہ اپنی خالہ کے ساتھ رہتی ہیں۔

لڑکیوں کا بتانا ہے کہ باپ کی جانب سے لڑکیاں ہونے کے باعث دھتکارنے کے بعد انہوں نے مجبوری میں فیصلہ کیا کہ وہ لڑکوں کا گیٹ اپ اختیار کریں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کا باپ ان سے رابطہ نہیں کرنا چاہتا، جس نمبر سے بھی ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ اس نمبر کو بلاک کر دیتے ہیں۔

لڑکیوں نے اپیل کی کہ جو والد حضرات ان کو سن رہے ہیں وہ از راہ کرم اپنی بیویوں اور بیٹیوں کے ساتھ ایسا ظلم ہرگز نہ کریں جیسا ظلم ان کے والد نے ان کے ساتھ روا رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس ولاگ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکیاں کس علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور کہاں ہیں۔

Related Posts