یہودیوں کا فلسطین کی ملکیت کا دعویٰ صیہونیت ہے۔امریکی صدارتی امیدوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: این بی سی نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار جل اسٹین نے کہا ہے کہ یہودیوں کا فلسطین کی ملکیت کا دعویٰ صیہونیت ہے جس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکا کی صدارتی امیدوار جل اسٹین نے عالمی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ غزہ جنگ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے سے شروع نہیں ہوئی بلکہ یہ اس تشدد کا تازہ ترین مرحلہ ہے جس کازیادہ تر ذمہ دار اسرائیل ہے۔

انٹرویو کے دوران امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کے سلسلے کو نکبہ کہتے ہیں جس کا آغاز کم و بیش 75سال پہلے ہوا اور ایک یہودی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ یہودیوں کو مخصوص تاریخ پڑھائی جاتی ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد بہت پہلے سے کیا جارہا ہے۔ صیہونیت مخالف ہونا یہود مخالفت نہیں ہے۔یہودی برادری میں صیہونیت ایک متنازعہ چیز ہے جس کی ابتدا 1800 کی دہائی سے ہوئی تھی۔

صدارتی امیدوار جل اسٹین نے کہا کہ صیہونیت یہ ہے کہ یہودی پناہ گزین فلسطین پہنچے اور اس سرزمین پر اپنی ملکیت ک ادعویٰ کرتے ہوئے اسے نسلی طور پر صاف کرنے لگے جو درست نہیں۔ ضروری ہے کہ صیہونیت سے اختلاف کو یہود مخالفت قرار نہ دیا جائے۔

Related Posts