اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل، 10 گاڑیاں بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل، 10 گاڑیاں بند
اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل، 10 گاڑیاں بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، دکانیں کھولنے والے مالکان کو علاقہ مجسٹریٹ نے بھاری جرمانے کرکے دکانوں کو سیل کردیا ہے جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بندش کی خلاف وزری کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی 10 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا ہے۔

شہر اقتدار اسلام آباد میں گذشتہ روز شام 6 بجے سے تمام دکانیں بند کروا دی گئیں تھیں تاہم آج چوری چھپے دکانیں کھولنے والوں کے خلاف علاقہ مجسٹریٹس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانے کر کے سیل کردیا ہے۔

دوسری جانب بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بندش کے باوجود بھی کچھ ٹرانسپورٹرز اڈوں کے پیچھے سے سواریاں بٹھا رہے تھے، اطلاع ملنے پر علاقہ مجسٹریٹ نے چھاپا مار کر 10 سے زائد بسوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے۔

کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا ہے کہ جس طرح حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا ہے ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھلے رہنے دیتے تو زیادہ بہتر تھا، ہم نے دو کے علاوہ تمام ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب روزگار ہی نہیں ہوگا تو ہم اپنے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دیں گے۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے، آنے والے وقتوں لوگ روٹی کے خاطر ڈاکے ماریں گے۔ اگر تاجر سڑکوں پر نکل آئے تو حکومت کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد کرونا سے بچ بھی گئے تو بھوک سے ضرور مر جائیں گے لوگ بہت پریشان ہیں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اوپر سے لاک ڈاؤن لگانا اس قوم کے ساتھ سراسر ظلم ہے یورپ کھل رہا ہے اور ہم بند ہو رہے ہیں یہ سب کچھ کیوں کیا جا رہا ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔

تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ 8 مئی سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن سے عوام کی چیخیں نکل جائیں گی۔ دیہاڑی دار مزدوروں کا کیا بنے گا دکاندار اور ٹھیلے والا کے لیے مشکلات ہی مشکلات ہیں حکومت  کو پالیسی واضح کر کے ٹائم کی بندش ختم کر دینی چاہیے تاکہ عوام بھوکوں نہ مرے۔

یہ بھی پڑھیں : پراپرٹی ٹیکس کے بل و چلان کی سہولت محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب

Related Posts