پاکستان کیلئے کروڑوں ڈالرز کی منظوری، آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط ریلیز کرنے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومتی ملکیتی اداروں کی اصلاحات آگے بڑھائے اور انہیں پالیسی فریم ورک کے تحت چلائے۔ اپنے اعلامیے میں عالمی ادارے نے کہا کہ پاکستان نے دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا۔ قرض پروگرام کی مدت 9 ماہ ہے۔

اپنے اعلامیے میں آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ  کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے اور قرض پروگرام کے بعد پاکستان معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک پہنچنے والی ہے، مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہو کر 20 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے خالص زرمبادلہ ذخائر 4.5 سے بڑھ کر8 ارب ڈالر ہوچکے، ملک  نے وصولی میں اضافے کے ذریعے گردشی قرضوں میں اضافے کی شرح کم کی، اس کیلئے بروقت توانائی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ رواں سال بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہیں گی۔ گزشتہ مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 11.4 فیصد رہیں جو  رواں سال  جی ڈی پی کا 12.5 فیصد ہوں گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.8 فیصد رہا، رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.5 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، گزشتہ برس پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.7 فیصد جبکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.8 فیصد تک ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے  نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مضبوط اور جامع ترقی کے حصول کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں تیزی لائی جائے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نادار طبقے کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

Related Posts