شاہد خاقان کی لندن میں  نوازشریف سےخفیہ ملاقات، حکومت گرانے کا منصوبہ تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif, Shahid Khaqan meet in London

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اہم پیغام لیکر لندن پہنچ گئے، نوازشریف سےخفیہ ملاقات،قائد ن لیگ نے پنجاب اور وفاق کی سطح پر “ان ہاوس” تبدیلی پر رضا مندی ظاہر کردی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد سے اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں نواز شریف کے علاوہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

معتبرذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اہم پلان لے کر نواز شریف کے پاس پہنچے ہیں،شاہد خا قان عباسی کو خصوصی طور پر “اوپر ” سے سفارش آنے پر چند دنوں کیلئے پاکستان سے امریکاجانے کی اجازت دی گئی تھی۔

شاہد خاقان عباسی کا امریکا روانگی سے قبل کہنا تھا کہ وہ بہن کی تیمار داری کیلئے امریکا جا رہے ہیں اور ان کا لندن جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے مگر ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو لندن میں نواز شریف سے اہم پلان پرمذاکرات کیلئے لندن بھجوایا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو جو پلان بھجوایا گیا ہے اس کے مطابق سینیٹ کے الیکشن کے بعد پنجاب اور وفاق کی سطح پر “ان ہاوس” تبدیلی کا فارمولا بھجوایا گیا ہے۔

فارمولے کے تحت سینیٹ الیکشن کے بعد وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی، امن و امن کی صورتحال ،اپوزیشن کی تحریک اور حکومت کے اتحادیوں کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سیاست میں ن لیگ کا کردار ختم، لیگی دھڑوں کا انضمام ناممکن ہے، غوث علی شاہ

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی پلان کے ساتھ ٹھوس گارنٹی بھی لے کر لندن پہنچے ہیں،شاہد خاقان عباسی کو پلان کے ساتھ ساتھ نواز شریف کو اس پر راضی کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیاہے۔

شاہد خاقان عباسی کا لندن مشن کامیاب رہے گا کیونکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی ان ہاوس تبدیلی چاہتی ہیں، زرائع کے مطابق نواز شریف نے شاہد خا قان عباسی کی ہاتھوں بھجوائے گئے پلان پر رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم نواز شریف نے واضع کیا ہے کہ وہ کسی مڈ ٹرم الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گے،ذرائع کے مطابق ان ہاوس تبدیلی کی صورت میں پیپلزپارٹی اہم کردار ادا کرے گی۔

Related Posts