نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف
نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس واپس احتساب عدالت کو بھیجنے کی استدعا مسترد کی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر سا فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واجد ضیا نے جو نتیجہ اخذ کیا وہ کن دستاویزات کی بنیاد پرکیا گیا؟وہ ہمیں دکھا دیں۔

واضح رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 11 سال قید کی سز اسنائی تھی۔

علاوہ ازیں 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ن لیگ کے قائد کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

الیکشن 8فروری کو نہ بھی ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔آصف زرداری

رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن) لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

Related Posts