الیکشن 8فروری کو نہ بھی ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔آصف زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن 8فروری کو نہ بھی ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، الیکشن پیپلز پارٹی جیت گئی تو بلاول یا میں وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی الیکشن جیتی تو بلاول یا میں وزیر اعظم بن سکتے ہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMxNzYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzE3NiAtINi52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iq2Iwg2qnZiNim24wg2KrbjNin2LEg24HZiNmG24Eg24HZiNiMINuB2YUg2KrbjNin2LEg24HbjNq625TYqNmE2KfZiNmEINio2r7ZudmIINiy2LHYr9in2LHbjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxMjA5MDYsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjIvMDUvYmlpbGF3YWwtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Iti52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iq2Iwg2qnZiNim24wg2KrbjNin2LEg24HZiNmG24Eg24HZiNiMINuB2YUg2KrbjNin2LEg24HbjNq625TYqNmE2KfZiNmEINio2r7ZudmIINiy2LHYr9in2LHbjCIsInN1bW1hcnkiOiLYudin2YUg2KfZhtiq2K7Yp9io2KfYqiDaqduSINit2YjYp9mE25Ig2LPbkiDahtuM2KbYsdmF24zZhiDZvtuMINm+24wg2b7bjCDaqdinINmG24zYpyDYqNuM2KfZhiDYs9in2YXZhtuSINii2q/bjNin25Qg2KjZhNin2YjZhCDYqNq+2bnZiCDYstix2K/Yp9ix24wg2qnYpyDaqduB2YbYpyDbgduSINqp24Eg2qnZiNim24wg2KrbjNin2LEg24HZiCDZhtuBINuB2YjYjCDbgdmFINin2YTbjNqp2LTZhiDaqduM2YTYptuSINiq24zYp9ixINuB24zautuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

انٹرویو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ 8فروری سے آٹھ دس دن آگے بھی ہوجائیں تو کوئی بات نہیں، الیکشن آج یا کل ضرور ہوں گے۔ جو لاڈلا جیل میں ہے، 30سال پہلے لانچ ہوا، کم ظرف کو ملک دیا گیا جس سے ملک کا بیڑہ غرق ہوا۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان نے افغانوں کے ووٹوں کو رجسٹر کیا ہوا ہے، اس لیے افغانوں کی زیادہ بات کی جاتی ہے۔ وہ لشکر جھنگوی کے دفتر کھولنے کی بات کرتا ہے، جعلی لسٹوں میں افغانوں کو پاکستانی شہری بنایا ہوا ہے۔

شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر کام کر رہا ہے۔ نواز شریف نے کب کہا کہ وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے۔ میں نے شہباز شریف کو نمبر کرکے دئیے اور اسے وزیر اعظم بنایا۔

آصف زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کے امیدوار میں، بلاول یا پھر خورشید شاہ بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر عمران خان کو نہ ہٹایا جاتا تو وہ پاکستان فروخت کرچکے ہوتے۔ ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، کبھی کبھی کٹھ پتلی کو ہینڈلرز کا پتہ نہیں ہوتا۔ 

Related Posts