قومی اسمبلی اجلاس، نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران نومنتخب اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب 4مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تحفظات کے ساتھ قومی اسمبلی اجلاس کی سمری منظور کر لی۔اسپیکر کے الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) نے سردار ایاز صادق جبکہ پیپلز پارٹی نے غلام مصطفیٰ شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے لہجے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ افسوسناک امر ہے کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو نے صدر کو پہلے صیغے میں مخاطب کیا۔

عام طور پر صدرِ مملکت کو سمریز میں اس طرح مخاطب نہیں کیاجاتا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میرے گزشتہ عمل کو جانبدار عمل سمجھا گیا۔ صدر کو مفادِ عامہ کو مدِ نظر رکھنا ہوتا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نئے صدر کیلئے آصف علی زرداری جبکہ نئے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کے نام پر متفق ہوچکی ہیں۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی اتفاقِ رائے کیا جائے گا۔

Related Posts