کورونا وائرس پر بحث و مباحثہ: قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس پر بحث و مباحثہ: قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
کورونا وائرس پر بحث و مباحثہ: قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دنیا بھرکے مختلف ممالک کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس پر بحث و مباحثے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

قومی اسمبلی کے آج کے سیشن میں 4 پاکستانی طلباء کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کرونا وائرس پر گفتگو کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران چین کے شہر وہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو پاکستان لانے کے حوالے سے گفت و شنید متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفترِ خارجہ نے چین میں  کورونا وائرس سے پریشان پاکستانی طلباء کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم طلباء سے رابطے میں ہیں، دیگر ممالک کے شہری باضابطہ طور پر نہیں نکالے گئے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 179 روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ عائشہ فاروقی نے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی بحالی کامطالبہ کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ حکومت نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کورونا وائرس کی روک تھام پر کام کرے گی۔ این آئی ایچ کی طرف سے ایمرجنسی ڈکلیر ہو گئی جبکہ ایمرجنسی سینٹر بھی قائم ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی ملک نے چین سے اپنے لوگ نہیں نکالے۔ دفترِ خارجہ

Related Posts