ایم کیو ایم کے مفرور رہنما بابر خان غوری کیخلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا
پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایم کیوایم کے مفرور رہنما بابرخان غوری کے خلاف نیب نے گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے،سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

نیب پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ تھے، نیب نے ان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

احتساب بیورونے اس سلسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی سے 2008 میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیربابر غوری نے اپنے دور میں 870 غیر قانونی بھرتیاں کیں، اس کے علاوہ انھوں نے من پسند افسران کو گریڈ 19 اور 20 میں ترقیاں بھی دیں۔

مزید پڑھیں :شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے سابق وزیر بابر غوری کے خلاف ایک نیب ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے، جس میں انھیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

پچھلے برس بابر غوری و دیگر کے خلاف 3 ارب وپے سے زائد کی کرپشن کے الزام کے تحت نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ریفرنس احتساب عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا اور ایم کیو ایم رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے تھے۔

ملزمان پر 2012 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام تھا، جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچا تھا۔

Related Posts