شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری
چیئرمین نے نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

قومی احتساب بیوروکےاعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ  جاوید اقبال کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے،اجلاس میں مختلف لوگوں کے خلاف مقدمات کی منظوری کا جائزہ لیا گیا، بعد ازاں  چیئرمین نیب نےشرجیل میمن کےخلاف کرپشن کے  3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں  سابق وفاقی وزیر بابرخان غوری، سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سینیٹر کلثوم پروین  کے خلاف  نئی انکوائری شروع  کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ گزشتہ 22 ماہ میں 71 ارب برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ  شرجیل انعام میمن اوردیگرپر  سرکاری رقم میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی خورد بردکاالزام ہے ۔

نیب اعلامیے کے مطابق ان کے علاوہ سی ڈی اے کے افسران و اہلکاروں اور دیگر،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں اور دیگر افراد کے خلاف انکوائریز کی بھی منظوری دی گئی۔

Related Posts