رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB court indicts Shehbaz Sharif, Hamza Shahbaz in Ramzan Sugar Mills case
Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری کی سربراہی میں سماعت کے دوران دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جبکہ ملزمان کے وکیل کی جانب سے کیس کی تیاری کے لئے وقت کی درخواست کوعدالت نے مسترد کردیا۔ احتساب عدالت نے اگلی سماعت میں تمام گواہوں کو طلب کیا ہے ۔

سماعت کے موقع پر  شہباز شریف نے عدالت کوبتایا کہ انہیں جعلی کیس میں ملوث کیاجارہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ دیانتداری کے ساتھ کام کیا ہے اور دس سالوں سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے 12 سال سے تنخواہ اور یہاں تک کہ ایک پیسہ نہیں لیا، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اقتصادی استحکام کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:کشمیر کی جو صورتحال اس وقت ہے، اس کا اختتام آزادی ہے، وزیر اعظم

قومی احتساب بیورو  نے دعویٰ کیا تھا کہ رمضان شوگر ملز کی سہولت کے لئے چنیوٹ میں عوامی رقم سے ایک نالی تعمیر کی گئی تھی جب اس معاملے میں شریک ملزم شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔حمزہ شہباز پر بھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے کیونکہ وہ رمضان شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

Related Posts