کشمیر کی جو صورتحال اس وقت ہے، اس کا اختتام آزادی ہے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کی جو صورتحال اس وقت ہے، اس کا اختتام آزادی ہے، وزیر اعظم
کشمیر کی جو صورتحال اس وقت ہے، اس کا اختتام آزادی ہے، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد:وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کشمیر ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے جس کا اختتام آزادی ہے، مودی کو ہندوتوا کی بنیاد پر پذیرائی ملی،انتہا پسندانہ سوچ کے نتیجے میں مودی بھارت کو اندھیرے میں دھکیل رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ٹاپ لیڈرز سے بات کی، ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کشمیر فلیش پوائنٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے دیکھا اور تنزلی بھی دیکھی،انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں دنیا پاکستان کی مثال دیا کرتی تھی۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اصولوں پر چلنے والی قوم ترقی کرتی ہے، قوم جب اصولوں سے ہٹ جاتی ہے تو نیچے آ جاتی ہے، جو صلاحیتیں پاکستانی قوم میں ہیں وہ کسی اور میں نہیں، پاکستان میں ترقی یافتہ ملک بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مایوس کبھی نہیں ہونا چاہیئے، مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے، مودی نے پاکستان کیخلاف نفرت کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے ہندوازم کی بنیاد پر انتخاب جیتا، بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم اٹھائیں ہم 2 قدم بڑھائیں گے، بی جے پی حکومت آنے پر مودی کا کشمیریوں پر ظلم بڑھ گیا، بھارت کے تمام اقدامات کے پیچھے تکبر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا بھارت غلط فہمی میں تھا کہ 8 لاکھ فوج بھیج کر کشمیریوں کو دبالے گا، مودی سمجھتا تھا بھارت بڑی معیشت ہونے کے باعث دنیا خاموش رہے گی، بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے پر مودی نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، مودی سمجھتا تھا اس اقدام سے پاکستان خاموش رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آر ایس ایس غنڈوں کے ذریعے دہشت پھیلانا چاہتا تھا، لیڈر کبھی نفرتیں پھیلا کر ووٹ حاصل نہیں کرتا۔ وزیراعظم نے 14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دیں گے۔

Related Posts