نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں پاک چائنا ثقافتی کارنیول نے رنگ جما دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Music Carnival

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان میں پاک چائنا تعلقات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہاہے۔اس سلسلے میں نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنامس میں پاک چائنا ثقافتی تعلقات میں فرو غ کے لیئے میوزیکل کارنیول کا اہتمام کیا گیا دونوں ممالک نے ثقافتی رنگوں پر مشتمل خوبصورت پرفارمنس پیش کی جس میں 30 سے زائد کنفیوشزکے استاتذہ و طلبا نے بھر پور انداز میں ثقافتی رقص پیش کیئے پاک چائنا جھنڈوں پر مبنی ٹیبلو بھی شامل تھا ۔

نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنامس میں کراچی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ارشد اسلام نے کہا کہ آج کے چینی کلچرل شو نے انتہائی متاثر کیا۔

چین کے ساتھ ہمارے قدیم تعلقات ہیں جن میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے چین سی پیک کے ذریعہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہاہے۔جو خوش آئندبات ہے۔

مزیر پڑھیں :کراچی چیمبر کو سری لنکا میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے دورے کی دعوت

ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی چین ودیگر ممالک کے سرمایہ کار وں نے ہمارے ساتھ تعاون بڑھادیا ہے۔نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنامس میں چینی زبان میں تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔

طلبا کو بھی چینی زبان سیکھنی چائیے اس موقع پر کنفیوشس ( Confiucius ) کے ڈائریکٹر ژھانگ ژیوپنگ ( Zhang Xioping )۔ سہیل فرپو۔شیخ راشد عالم۔ژھنگ ھانگیون۔ آصف جاویدشیخ۔ کرنل مقبول آفریدی۔ھما بخاری۔ڈاکٹر اطہر حسین نے بھی خطاب کیا۔

کرنل مقبول آفریدی ے کا کہ وقت چین پاکستان کی ترقی می وائٹل رول ادا کر رہاہے۔چینی زبان میں عبور حاصل کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔پاکستان میں ترقی کا مستقبل چین کے ساتھ زیادہ روشن دکھائی دیتاہے۔

سہیل فرپو نے کہا کہ گوادر خدا کی جانب سے تحفہ ہے۔سی پیک کی وجہ سے گوادر کی حیثیت میں اضافہ ہوا ہے اور جلد ہی یہ دبئی سے بہت آگے نظر آئے گا اب دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نگاہ گوادر پر مرکوز ہے۔

کنفیوشس کے ( Confiucius ) کے ڈائریکٹر ژھانگ ژیوپنگ ( Zhang Xioping )نے کہا کہ ہم 7000 سے زائد پاکستانی طلبہ کو چینی زبان سکھا چکے ہیں نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ میں بھی ہمارے استاتذہ چینی زبان سکھا رہے ہیں۔پاک چائنا تعلقات برسہابرس سے مثالی دوستی پر مبنی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی طلبا چین جائیں اور جدید علوم سکھیں۔

شیخ راشد عالم نے کہا کہ آج چینی قوم کی ترقی کے ۰۷ سالوں پر محیط فوٹو گرافی دیکھی ہے۔جو اچھا قدم ہے اس وقت دنیا بھر میں دو جنگیں جارہی ہیں معشیت اور ثقافت میں مقابلہ ہے ۔

پاکستان اور چین ان دونوں شعبوں میں بہت قریب ہیں۔ جس میں وقت کے ساتھ اضافہ ہورہاہے۔ ثقافتی میدان میں پاک چائنا آرٹس کونسل کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

ھما بخاری نے اپنے خیر مقدمی کلمات ہیں کہا کہ ہم نے موجودہ حالات کے تحت نیو پورٹس میں چینی زبان کی کلاسز شروع کی ہیں اور خوشی ہے کہ طلبا نے ذوق شوق سے داخلہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایم ایس سی آئی کا ششماہی جائزہ جاری، ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان کی درجہ بندی برقرار

ہمارے ہاں چینی زبا ن لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جارہی ہے مستقبل میں پاکستانی نوجوانوں کے لیئے چین میں بھی روزگار کے مواقع ملنے کے امکانات ہیں۔

ڈاکٹر اطہر حسین نے تمام مہمانوں کا بلخصوص چینی طلبا او ر اساتذہ کو بہترین ثقافتی شو پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا میزبانی کے فرائض ماہ نور علی نے ادا کیئے۔

چینی طائفہ کے فنکاروں نے خوبصورت پرفارمنس پیش کی بعد ازاں لا تعداد تصاویرکی نمائش کا افتتاح کیا ارشد اسلام۔ ژھانگ ژیوپنگ۔آصف شیخ جاوید۔راشد عالم۔سہیل فرپواور ھما بخاری نے کہا۔طلبا اور شرکاء نے تصاویر دلچسپی سے دیکھیں۔

Related Posts