بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔حکومت کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔حکومت کی وضاحت
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔حکومت کی وضاحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کے موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جبکہ یاد دہانی نوٹ ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ پانی و بجلی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اعلان کردہ اضافہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں ڈالتا۔

ترجمان وزارتِ پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق یاد دہانی نوٹ نافذ العمل ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر جاری کیا گیا تاہم تمام سلیب کیلئے بجلی کی فی یونٹ موجودہ قیمت برقرار رکھی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 18پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی یونٹ 13روپے 35پیسے سے بڑھ کر 13روپے 53پیسے ہو گیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

Related Posts