مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 2 جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JUI, PDM Chief Maulana Fazal ur Rehman Talk to Media in Sukkur

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس 2 جنوری کے روز لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں طلب کیے گئے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلے پر مشاورت کریں گی۔

حکومت مخالف اتحاد (پی ڈی ایم) لانگ مارچ، استعفوں اور سینیٹ الیکشن پر بھی 11 سیاسی جماعتوں کا متفقہ لائحہ عمل تشکیل دے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن اور حکومت کے خاتمے پر اتفاقِ رائے رکھتی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے، تاہم اگر حکومتی وزراء استعفے دے کر عام انتخابات کا اعلان کریں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائینگے، اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا، یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے بیان میں پی ڈی ایم کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد پوری طرح اس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائینگے، مریم نواز

Related Posts