قومی احتساب بیورو سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا۔فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان
مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حزبِ اختلاف کے اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوے سے کہا ہے کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا جبکہ  اسلام آباد میں دھرنا بھی ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گزشتہ روز سینئر صحافی سلیم صافی سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پی ڈی ایم دھرنا دے گی اور اسلام آباد میں دھرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور مظاہرہ ہوگا۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ پی ڈی ایم قیادت آ کر واپس چلی جائے گی۔

پی ڈی ایم میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔ آئندہ کا لائحۂ عمل دھرنے کے بعد طے کیا جائے گا جبکہ میں 80ء کی دہائی سے پارلیمان کا حصہ ہونے کے باوجود بدعنوان نہیں ہوں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی آجائے تو میرا احتساب نہیں کیا جاسکتا، اسلام آباد میں میری ایک جھونپڑی بھی نہیں۔مجھے یا پی ڈی ایم کو کسی سے خفیہ مذاکرات کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم اداروں کیلئے ہمیشہ ڈھال بنتے آئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی نااہلوں سے بھرجائے گا۔

پشاور میں30 جنوری کے روز جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ حکومت کیساتھ ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں، اس سے ہمیں گلے شکوے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی ہوتی ہے، ریاستی اداروں کیساتھ ہماری سوچ کا احترام کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے،فضل الرحمان

Related Posts