جمعیت علمائے اسلام رہنما مولانا اختر شیرانی نے فضل الرحمان کو سیلیکٹیڈ قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام رہنما مولانا اختر شیرانی نے فضل الرحمان کو سیلیکٹیڈ قرار دے دیا
جمعیت علمائے اسلام رہنما مولانا اختر شیرانی نے فضل الرحمان کو سیلیکٹیڈ قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما مولانا اختر شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سیلیکٹیڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ان سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا اختر شیرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیلیکٹیڈ سربراہ مولانا فضل الرحمان وزیرِ اعظم کو کیسے سیلیکٹیڈ قرار دے سکتے ہیں؟  جبکہ عمران خان کی کئی پالیسیوں سے ہم اتفاق رکھتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام رہنما مولانا اختر شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو جھوٹ بولنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو ذاتی مفادات کے حصول کیلئے قائم کیا گیا جس کے تحت فضل الرحمان جلسے کرتے ہیں۔

جے یو آئی رہنما مولانا اختر شیرانی نے کہا کہ فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے خواہشمند ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) اور جے یو آئی پاکستان علیحدہ سیاسی جماعتیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ناراض اور پرانے کارکنان صوبہ بلوچستان میں علیحدہ دفاتر بنائیں۔

مولانا اختر شیرانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی ایک سیاسی رہنما کی جاگیر قرار نہیں دی جاسکتی، ایسا خواب دیکھنے والے یہ سلسلہ بند کریں اور غفلت کی نیند سے جاگیں۔ فضل الرحمان کا جے یو آئی سے قبضہ ختم کرائیں گے، کارکنان اور رہنما ہم سے رابطے میں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ناجائزحکومت مسلط ہے،مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان

Related Posts