پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان،پاکستان پر ناجائزحکومت مسلط ہے،مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان،پاکستان پر ناجائزحکومت مسلط ہے،مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان،پاکستان پر ناجائزحکومت مسلط ہے،مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی کے جذبے کے ساتھ ملک کو بچانا ہے، ترقی دینا ہے، انہوں نے کہا کہ فقید المثال اجتماع پرپی ڈی ایم کی جماعتوں اورعوام کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پچھلے سال لاہور کی شاہراہوں سے ہمارا آزادی مارچ گزررہا تھا،آپ نے ساری رات ہمارے استقبال میں کھڑے ہو کر گزاری تھی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ناجائزحکومت مسلط ہے،ناجائز حکومت کیلئے دھاندلی کی گئی تھی۔

عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے تو قومی یکجہتی برقرار نہیں رہ سکتی،زخم گہرے ہوتے جارہے ہیں،احساسات میں غصے،ناراضگی کاعنصر بڑھ رہاہے، ہمیں انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات سنبھال لینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عوام کو مبارک باد پیش کرتاہوں،مینار پاکستان کے میدان میں عوام کے جوش و ولولے کو سلام پیش کرتاہوں، آج لاہور کے عظیم اجتماع پر عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

ملک پر ناجائز حکومت مسلط رہتی ہے،ہمیں خدشہ ہے عوام اور اسٹیبلشمنٹ آمنے سامنے نہ آ جائیں، دفاعی قوت کو متوجہ و متنبہ کرنا چاہتا عوام کی حکومت آنے دو، انہوں نے کہا کہ زخم گہرے ہورہے ہیں، احساس غصہ ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔

پاکستان عوام کا نام ہے جس سے ادارے عدلیہ پارلیمنٹ فوج دفاعی قوت بنتی ہے لیکن عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا جاتاہے، ملک میں انارکی کی طرف بڑھ رہے ہیں، سارے اجتماعات جدوجہد ملک میں آزاد جمہوری فضا مستحکم بنانے کیلئے ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور اسلامی ملک جو امت مسلمہ کی قیادت کرے انسانی حقوق کی بات کرتا نظر آئے لیکن اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی سے غلام ملک بن گیا ہے،آئیں عہد کریں ملک کو عالمی اسٹیبلشمنٹ اور فوج و عدلیہ کے دباؤ سے نکالنا ہے۔

آج ہندوستان نے کشمیر کو ہڑپ کرکے قبضہ کرلیا،پاکستان کی حکومت کو کمزور کر دیاگیا، کشمیر کا تحفظ نہ کر سکے،حکومت نے کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں بیچ دیاہے،کشمیر کو آزادی جمہوریت معیشت و دین اسلام نہ دے سکے کس بنیاد پر کشمیریوں کے خون پر سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسٹیٹ بینک بیان دے رہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلے بار بجٹ زیرو سے نیچے چلا گیا، معیشت کی ابتری غریب بے روزگار نوجوان کو سبز باغ دکھائے ان کے مستقبل کو تاریک کردیا۔

سرکاری اداروں سے تیس ہزار سے زائد ملازمین فارغ کر دئیے، حکومت نااہل و ناجائز ہے تو اسے برقرار رکھنے کیلئے جنات نے نہیں قوم نے کردار ادا کرنا ہے، عمران کی حکومت نے پاکستان کو اتنا کمزور کردیا کہ ہم کشمیر کا تحفظ نہیں کرسکے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج غریب بیروزگارہے، مہنگائی نے کمرتوڑ دی ہے،قوت خرید ختم کردی ہے، ہم اسلئے آئے ہیں کہ قوم بن کر پاکستان کا مستقبل بچائیں۔

Related Posts