مالٹا میں فراڈ کے الزام میں آدھے سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

malta traffic police
malta traffic police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یورپی ملک مالٹا میں مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں ٹریفک پولیس کے آدھے سے زائد اہلکاروں کوگرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالٹا میں پولیس نےدھوکہ دہی کے الزام میں آدھے سے زائد ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو زائد وقت کام کرنے اور زبردستی ایمرجنسی نافذ کر کے سڑکوں پر زیادہ پولیس دکھانےکی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

حکام کی جانب سے اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد ٹریفک پولیس فورس کے افسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی پلان مرتب کریں۔

مالٹا پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ اقتصادی جرائم کے تحت یونٹ میں موجود 50 میں سے 30 اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے جنہوں نے کہا تھا کہ وہ سیکڑوں گھنٹے کا اوور ٹائم کر چکے ہیںجبکہ انہوں نےاس دوران کبھی ڈیوٹی کی ہی نہیں تھی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے حکومت کی گاڑیوں کا ایندھن اپنی ذاتی گاڑیوں میں استعمال کیا، اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد سابق ٹریفک پولیس اہلکاروں، جو فورس کے دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں، انہیں واپس اپنی پُرانی ڈیوٹیوں پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر محمود عباس کا امن منصوبہ کی بنیاد پر مستقبل میں مذاکرات سے انکار

ر مالٹا کے وزیرِاعظم رابرٹ ابیلا کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ پولیس ڈپارٹمنٹ اپنے لوگوں کے درمیان بھی تفتیش اور چھان بین کر رہی ہے، ‘اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ہمارے پاس فعال پولیس فورس ہے۔

Related Posts