فیصل آباد میں چھوٹی بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minor maid tortured by employers in Faisalabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد :کم عمر بچی کو سرعام روڈ پر مرد اورخواتین کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمربچی کو مرد اورخواتین نے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیے، سڑک پر بھی پھینکا۔

فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے مطابق کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس پرفیصل آباد پولیس نے فوری ایکشن لیا اور بچی پر تشدد کرنے والا ملزم رانا منیر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ 11 سالہ بچی گھریلو ملازمہ ہے ،ذرائع کے مطابق 11 سالہ بچی کو اپنے سر کے اوپری حصے پر گہرے زخم آئے جب آجر نے مبینہ طور پر اسے سخت شے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: سی پی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری ،عوامی شکایات پر 3 ملزمان گرفتار، کلرک معطل

دوسری جانب پولیس نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

Related Posts