سی پی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری ،عوامی شکایات پر 3 ملزمان گرفتار، کلرک معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CPO Rawalpindi open court, 3 accused arrested on woman's complaint

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : داماد کے مظالم سے تنگ خاتون کھلی کچہری میں پہنچ گئی، شکایت پر تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار، سابقہ ٹریفک وارڈن کی درخواست پر کلرک کومعطل کردیا گیا۔

سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب سے کھلی کچہری میں خاتون نے پیش ہو کر اپنے داماد کے خلاف درخواست دی تھی،درخواست کے مطابق سائلہ کی بیٹی کی شادی صغیر احمد سے قریب 16سال قبل ہوئی، مسمی صغیر احمد اس کی بیٹی کو مارتا پیٹتا ہے اور اس کی بیٹی کو اس کے گھر نہیں آنے دیتا،جب میں،میرا بیٹا عاطف،داماد خرم،بیٹی فریحہ اوربہو مصباح اپنی بیٹی نغمانہ کو لینے اس کے گھر گئے تو اسکے داماد صغیر اوراس کے بھائی نوید نے ہم سب کو مارنا شروع کر دیااورانتہائی تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون کی درخواست پر سی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکلرسیداں کو فوری طور پرمقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجس پر ایس ایچ او کلرسیداں نے مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنایا،مقدمہ کی تفتیش کے لیے تفتیش آفیسر نے صغیر احمد کو تھانے طلب کیا،تو اس کے ہمراہ سلیم اکرم (پولیس اہلکار پنجاب کانسٹیبلری) اورچوہدری نویدنامی شخص بھی تھانے آگئے۔

جنہوں نے آتے ہی تکرار اورنازیباالفاظ استعمال کیے جن کو کلرسیداں پولیس کے کانسٹیبل نے کمرے سے باہر نکالنے کی کوشش کی،اس کوشش کے دوران تینوں نے پولیس کانسٹیبل سے ہاتھا پائی کر تے ہوئے کارسرکا ر میں مزاحمت کی جس پر مذکورہ تینوں کے خلاف کارسرکا رمیں مزاحمت اوردیگر دفعات کے تحت الگ مقدمہ درج کرکے کلرسیداں پولیس نے صغیر احمد،چوہدری نوید اورپولیس کانسٹیبل سلیم اکرم کو گرفتارکرلیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گروہ کا رکن گرفتار

کھلی کچہری کے دوران سابقہ ٹریفک وارڈن نے درخواست پیش کی کہ کلرک عمران نے اس کے جائزکام کے سلسلہ میں رشوت طلب کی،جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کلرک عمران کو معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کی اورانکوائری ایس پی سیکورٹی کو مارک کی،دوران کھلی کچہری یہ ہدایات جاری کیں کہ تمام اپیلیں پولیس ویلفیئر مرکز کے ذریعہ وصول کی جائیں،تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے، قانون سے کوئی با لاتر نہیں،قانون سب کے لیے برابر ہے۔

Related Posts