کراچی میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپےاضافہ، نئی قیمت 140 روپے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ
کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ڈیری فارمرز نے سرکاری احکامات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز نے از خود دودھ کی فی لٹر قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 140 روپے کردی جس پر شہری انتظامیہ تاحال پراسرار طور پر خاموش ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ ریٹیل کی سطح پر دودھ کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ہول سیل کی سطح پر یہ اضافہ 16 روپے ہے۔

غیر سرکاری طور پر دودھ پہلے ہی کراچی بھر میں 120 روپے تک فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا جبکہ دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک ڈیری فارمرز کی طرف سے دودھ کی قیمتوں میں 46 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

دودھ شہریوں کو فروخت کرنے والے ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈیری فارمرز کی طرف سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا علم نہیں ہے۔ انتظامیہ کی لاعلمی پر ڈیری فارمرز نے قیمت میں اضافہ ازخود کیا۔

کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق بعض جگہوں پر دودھ 94 روپے فی لٹر بھی دستیاب ہے تاہم  زیادہ تر دکاندار ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی مقرر کردہ قیمت اور من مانے ریٹ کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دودھ، دہی کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دورہو گئیں

Related Posts