اسلام آباد، دودھ، دہی کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور،پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، دودھ، دہی کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور،پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام
اسلام آباد، دودھ، دہی کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور،پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حلقہ این اے 54 یوسی 48 سنگجانی میں دودھ دہی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی دودھ 120روپے کلو اور دہی 130 روپے کلو فروخت ہونے لگا،انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں سنگجانی کا علاقہ پسماندہ ہونے کی وجہ سے حکومتی نمائندوں کی عدم توجہ کی وجہ سے یہ علاقہ آئے روز مسائل میں گھر جاتا ہے، انتظامیہ بالکل لا پرواہ ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے دودھ اور دہی ضروریات زندگی کا ایک اہم جزو ہے جوعام بندے کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

سنگجانی کی آبادی 4 ہزار کے لگ بھگ ہے جس میں 95 فیصد لوگ دیہاڑی دار ہیں،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے جب عوامی نمائندوں نے ووٹ لینے ہوتے ہیں تو ہر گھر کے دروازے پر دستک دیتے ہیں جب جیت جاتے ہیں مڑ کر بھی نہیں دیکھتے۔

کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر دودھ اور دہی تک ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،ہر روز خبروں کی زینت بننے پربھی انتظامیہ بے سدھ پڑی ہے، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں مافیا روز بروز اپنی جڑیں مضبوط کرتا جا رہا ہے۔

اگر کوئی شخص دودھ دہی والے کو کہتا ہے کہ آپ کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں تو بات لڑائی جھگڑے تک جا پہنچتی ہے،کیوں کہ اس مافیا کو پتہ ہے ہم پر کوئی چیک اینڈ بیلنس کرنے والا نہیں اور نہ ہی کسی نے یہاں پر آنا ہے۔

اہل علاقہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب سے اپیل کی ہے سنگجانی آپ کی خصوصی توجہ کا حامل ہے، انتظامیہ کو پابند کیا جائے روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کیا جائے اور عوام کو در پیش مشکلات کا تدارک کیا جائے۔

Related Posts