کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں محفل میلاد النبی ﷺکا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ملک بھرمیں سرکاری سطح پر ہفتہء رحمت اللعالمین ﷺ منانے کے کئے گئے اعلان کے سلسلے میں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پر وقارمحفل میلاد النبی ﷺکا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مشہور نعت خواں و مقررین نے نعتیہ کلام اور سیرت النبیﷺ پر روشنی ڈالی۔

اس روح پرور تقریب سعید میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کے چئیرمین شفقت رانجھا،ڈائریکٹر فنانس نسیم اختر گاد، سیکریٹری انجینئرناصر ہدایت خان و دیگرافسران،ملازمین اور زون کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک علامہ محمد فضیل رضا قادری عطاری نے اپنے خطاب میں حیات طیبہﷺاور سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی تضادات سے بالا تر ہو کر اسوہ حسنہ اور سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونا موجودہ دور کا اہم تقاضا ہے۔

قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام انفرادی اور اجتمائی مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔

فرقہ واریت کے ناسور نے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔ علماء حق کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی پر زوراپیل کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اخوت، مساوات،صبر اور برداشت کا عملی درس دینا ہو گا۔

نفرتیں و کدورتیں مٹا کر محبتوں کا پیغام عام کر ناہو گا۔فلسفہ رحمت اللعالمین ﷺ کو عام کرنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ادارے کی ترقی،عالم اسلام میں بھائی چارگی، سیرت طیبہﷺ پر عمل پیرا ہونے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

قبل ازیں نعت خواں محمد فیضان رضا قادری، محمد سرور حسین اور حافظ عبدا لباسط نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

مزید پڑھیں:صنعتوں کے بجلی ٹیرف میں کمی وزیراعظم کا شاندار اقدام ہے، فیصل معیز خان

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون انتظامیہ نے اس پر نور تقریب سعید اور محفل کے شرکاء و مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Related Posts