عظیم مقصد کے حصول کے لیے پیپلزپارٹی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جسلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جسلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کی سیاست اور جمہوریت عزیز تھی، آج بھی ہم اس فورم کے اُس عظیم مقصد کو مدِنظر رکھتے ہیں، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرلے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، میر طاہر بزنجو، آفتاب شیر پاؤ اور احسن اقبال سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد سنجیدہ مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ اس لیے نہیں کہ ہم کسی عہدے کیلئے لڑیں، ہم نے بہت مشکل مراحل عبور کیئے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، پی ڈی ایم کا ایک انتظامی ڈھانچہ بھی ہے، ہمارے اکثر فیصلے اتفاق رائے سے سامنے آئے، سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدواروں کا تعین اتفاقِ رائے سے ہوا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ مسئلے کا حل نہیں نکلا تاہم جتنا بھی حل ہم وہ سب میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔ ان کا کہنا تھا آج کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے استعفوں اور پی ڈی ایم کی صورتِ حال پر مشاورت کی گئی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے رمضان میں کر لے گی، پی ڈی ایم کی تحریک، رفتار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، اس کی رفتار اور آگے بڑھنے میں کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے، اپنے دوستوں کو واپس لانے کیلئے ہم نے ان کا انتظار کیا، اب بھی کریں گے۔

Related Posts