مریم نواز کے 26فروری کو وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات روشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز نے نوجوانوں کو ایم ایس ایف میں شمولیت کی دعوت دے دی
مریم نواز نے نوجوانوں کو ایم ایس ایف میں شمولیت کی دعوت دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے ملک احمد خان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد 26 فروری کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر نظریں جما دی ہیں جن کے انتخاب جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے جن کو اسمبلی اراکین کی جانب سے 224 ووٹ ملے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد بھچر صرف 96ووٹ لینے میں کامیاب ہوسکے۔

اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے ظہیر اقبال بھی 220ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے جن کے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے معین قریشی 103 ووٹ لے سکے۔ اس دوران اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی بھی ہوئی۔

گزشتہ روز کے اسمبلی اجلاس میں نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔ اسمبلی کے مزید 6نومنتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 26فروری کو پیر کے روز ہوگا۔ مریم نواز ن لیگ کی جانب سے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اپنا امیدوار تبدیل کرلیا۔ میاں اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب احمد امیدوار ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج جمع کرائے جاسکیں گے۔ 

 

Related Posts