سکھر میں مریم نواز اور ن لیگی رہنماؤں کے طعام کیلئے ہرن، تیتر اور بٹیر کا گوشت پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر میں مریم نواز اور ن لیگی رہنماؤں کے طعام کیلئے ہرن، تیتر اور بٹیر کا گوشت پیش
سکھر میں مریم نواز اور ن لیگی رہنماؤں کے طعام کیلئے ہرن، تیتر اور بٹیر کا گوشت پیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے مہمانوں کیلئے پکوانوں کے ڈھیر لگادئیے، سکھر پہنچنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ن لیگی رہنماؤں کے طعام کیلئے ہرن، تیتر اور بٹیر کے گوشت سمیت مختلف پکوان پیش کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج بی بی شہید کی برسی کی تقریب میں شریک ہونے کیلئے گزشتہ شب سکھر پہنچی تھیں جہاں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے نے ن لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

پر تعیش عشائیے میں مریم نواز اور ن لیگی رہنماؤں کو ہرن۔ تیتر، بٹیر اور مٹن کے علاوہ دیگر پکوان پیش کیے گئے۔ دعوت کا اہتمام ناصر شاہ کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ عشائیے میں سندھی بریانی، مکئی کی روٹی، ساگ، ہرن کا گوشت، تیتر، بٹیر، نہاری اور مکئی کی روٹی بھی پیش کی گئی۔

طعام کے بعد مریم نواز نوڈیرو پہنچیں جہاں سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور استقبال کیلئے موجود تھیں۔ اس موقعے پر مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ قصرِ ناصر روہڑی بھی گئیں۔ کیپٹن (ر) صفدر، مریم اورنگزیب، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پرویز رشید اور دیگر ن لیگی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقعے پر پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ، پی پی پی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے ن لیگی وفد کے ہمراہ ناصر حسین شاہ کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقعے پر ناصر شاہ کے صاحبزادے سید محمد علی شاہ، شبیر شاہ، کمیل حیدر شاہ اور اکبر ناصر شاہ بھی موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر کا ویژن پی ڈی ایم میں آج بھی زندہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری

Related Posts