مریم نواز نے فوج سے بات چیت کیلئے حکومت ختم کرنیکی شرط رکھ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج سے عوام کے سامنے ملاقات کیلئے تیار ہیںچھپ کر ملاقات نہیں ہوگی لیکن اس کیلئے پہلے حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

بی بی سی کو انٹرویو میںپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ فوج سے بات کرنے کیلئے تیار ہے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے   بات چیت کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے پہلے حکومت ختم کی جائے گی تو سوچیں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ نوازشریف نے ٹھوس ثبوت کے بغیر فوجی قیادت کے نام نہیں لیے ہونگے، ان کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹوں کو بوٹوں کے نیچے روندنے والے کو ہم سلام نہیں کرتے۔

انٹرویو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ‘اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے بہت سے لوگوں سے رابطے کیے ہیں مگر میرے ساتھ براہِ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا

ان کا کہنا ہے کہ فوج میرا ادارہ ہے، ہم ضرور بات کریں گے، لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بات ہوگی اور وہ بات اب عوام کے سامنے ہو گی، چھپ چھپا کر نہیں ہو گی۔ پیپلز پارٹی کا اپنا مؤقف ہے، مسلم لیگ ن کا اپنا موقف ہے جو میاں صاحب نے واضح کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ماں اور بچی سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس افسر نے اپنی بیٹی پیش کرکے نئی مثال قائم کردی

انھوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت ان نالائقوں کے ہاتھوں بہتر نہیں ہو سکتی، جب آپ لوگوں کے ووٹ چوری کرتے ہیں تو یہ حال ہوتا ہے،مریم نواز نے کہا کہ میں کسی ادارے کی مخالف نہیں ہوں لیکن میرے خیال میں اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو اس حکومت کو گھر جانا ہو گا۔

Related Posts