مریم نواز کا این اے 249 میں شکست پر دھاندلی کا الزام، نتیجہ روکنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz demands ECP to withhold NA-249 by-poll result

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نتیجہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ صرف چند سو ووٹوں سے مسلم لیگ ن سے الیکشن چوری ہوگیا، الیکشن کمیشن کو نتائج روک دے اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو یہ فتح عارضی ہوگی اور انشاء اللہ جلد ہی ن لیگ واپس آجائے گی،ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج ۔۔۔ خیبر سے کراچی تک ۔۔۔ اسکی سیاست کو ختم کرنے اور کہنے والوں کو خبر ہو۔۔۔


 مریم نواز نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران مفتاح اسماعیل کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

کراچی اورخصوصاً این اے 249کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کے انھوں نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا اور مفتاح اسماعیل کو منتخب کیا۔یہ ہم سب کے لیے ایک بہت اہم فتح ہے۔عوام کے جاگنے کا بھی شکریہ آپ کے ووٹ چوری کرنے والے جلد آپ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے انشاءاللّہ یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے۔

 

واضح رہے کہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے بعد 276 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی کے عبدالقادر مندوخیل 16ہزار156 ووٹ لے کر مقابلہ جیت گئے، سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخاب میں کامیابی پر بلاول بھٹو کا عوام سے اظہار تشکر

مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15ہزار473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے امیدوار نذیر احمد 11ہزار125 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related Posts