پی ڈی ایم 2.0ملک کے 24کروڑ لوگوں سے کھلواڑ ہے۔ملیکہ بخاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیکہ بخاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2.0 کا قیام ملک کے 24 کروڑ لوگوں سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی۔

پیغام میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے چہروں میں پی ڈی ایم 2.0 کی منظر کشی ہے جو پاکستان کے 24کروڑ لوگوں کے ساتھ سب سے بڑا اور سنگین مذاق ہے جبکہ ان کی پہچان جھوٹ اور مینڈیٹ کی چوری ہے۔

معروف قانون دان ملیکہ بخاری نے نامزد صدر آصف علی زرداری اور نامزد وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب لوگ پاکستانیوں کو اپنی پسند کے منتخب نمائندوں کے حق سے محروم کرنے کیلئے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کی شیئر کی گئی تصویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر صارفین نے تبصرے کیے۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ان کو ووٹ نہیں دئیے اور نہ ہی کبھی قبول کریں گے۔ ان کی حکومت بنتے ہی ختم ہوجائے گی۔ 

Related Posts