آصف علی زرداری کی بیٹے کو ”پرنس چارمنگ“ کہنے کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیٹے کو ”پرنس چارمنگ“ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کیلئے پی پی پی اور ن لیگ کے مابین معاہدے کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ آصف علی زرداری ویڈیو میں شہباز شریف کو بھائی اور بلاول بھٹو زرداری کو ”پرنس چارمنگ” کہتے نظر آئے۔

گزشتہ شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر انہیں اپنا ”پرنس چارمنگ“ کہا جس پر بلاول بھٹو حیران ہوئے اور مسکرائے۔ پریس کانفرنس میں اہم اعلانات کیے گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ”بلاول بھٹو کی مسکراہٹ کے پیچھے کے جذبات ہم سب کو معلوم ہیں۔“ پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری نے وفاق میں ن لیگ اور پی پی پی کے مابین حکومت سازی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کے بیانات سمیت پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے حکومت میں شراکت داری کا کوئی اشارہ سامنے نہیں آیا، تاہم گزشتہ شب ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری کو نئی حکومت میں صدرِمملکت نامزد کیا گیا ہے۔ 

Related Posts