پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز کا بڑا آپریشن، 45 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز کا بڑا آپریشن، 45 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز کا بڑا آپریشن، 45 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز نے بڑا ٹارگٹ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی آماجگاؤں کا گھیراؤ کرتے ہوئے 45 سے زائد افراد گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ منشیات برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری نے پاک کالونی اور پرانا گولیمار سمیت شیطان چوک اور کالا گیٹ کے مقام پر محاصرہ کرکے ٹارگٹ آپریشن کیا۔

پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

حکام کے مطابق بڑے ٹارگٹڈ آپریشن کی کمانڈ ایس ایچ او پاک کالونی انسپکٹر فدا خان مروت اور رینجرز سچل 33ونگ کے سینئر افسران کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق آپریشن ٹارگٹڈ مقامات پر کیاگیا جہاں سے 45 مبینہ منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیاگیا۔ حراست میں لئے گئے متعدد منشیات فروشوں سے منشیات بھی برآمد کی گئی۔

ایس ایچ اور پاک کالونی کا کہنا ہے کہ تمام حراست میں لئے گئے ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رینجرز اور پولیس نے شیطان چوک’ کالا گیٹ ‘پرانا گولیمار اور پاک کالونی کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی شروع کردی ہے، جبکہ علاقے میں غیر متعلقہ اور نشئی افراد کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرانا گولیمار، پاک کالونی، شیطان چوک اور کالا گیٹ سمیت اسکول اور اطراف کے علاقوں میں ساجد واجد، آغا ذکری، جمیل چھانگا، بلال پپو اور نوید کپی کے کارندے منشیات کی فروخت میں سرگرم ہیں جن کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے تمام علاقوں کا محاصرہ کرکے کارندوں کو حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات نے پاپا ڈیڈی موومنٹ کو بے چین کردیا، خرم شیر زمان

Related Posts