انتخابی اصلاحات نے پاپا ڈیڈی موومنٹ کو بے چین کردیا، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کنٹونمنٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست
کراچی کنٹونمنٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرنے والے شاہد خاقان خود ماضی میں اپنی دھاندلی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ شاہد خاقان کے پاس الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرنے کی کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات نے پاپا ڈیڈی موومنٹ کو بے چین کردیا ہے۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک مشین سے درحقیقت اپوزیشن کو اپنے چور دروازے بند ہونے کا خطرہ ہے، اپوزیشن الیکشن میں پیسہ چلانے اور ڈبے چورانوے پر یقین رکھتی ہے، انتخابی اصلاحات سے متعلق شروع دن سے ہی اپوزیشن کی نیت کا کھوٹ واضح ہوگیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے گلگت، کشمیر انتخابات کے نتائج مسترد کیے اور دھاندلی کا رونا پیٹا، وفاق نے دھاندلی کا شور ختم کرنے اور شفاف نتائج کیلئے الیکٹرانک مشین متعارف کروائی، ماتم زدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی نتائج پر دھاندلی کا ماتم کرتی رہے گی۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں انتخابی اصلاحات کیلئے کسی حکومت نے اقدامات نہیں کیے، پی ڈی ایم کے ذہنی غلام آئندہ بھی شفاف انتخابات نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہیں ہیں،جنرل سرنکولس کارٹر کا اینکر کو کرارا جواب

Related Posts