عمران خان پورے عالم اسلام کی آواز بن چکے ہیں، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to announce development package for Sindh soon: Mahmood moulvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اقوام عالم کے سامنے نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف جاری انسانیت سوز مظالم کا معاملہ اٹھاکر کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کی آواز بن چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے فلسطین میں ہونیوالے مظالم اور صیہونی سازشوں کا پردہ چاک کیا اور دنیا میں اسلام فوبیا کے حوالے سے بھی بھرپور آواز اٹھائی۔

محمود مولوی نے کہا کہ دنیا میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا عالمی امن کیلئے خطرہ بن رہا ہے اور اس کے سدباب کیلئے دنیا میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی دن کے اعلان کا مطالبہ ضروری تھا۔

عمران خان نے پاکستان اور اسلام کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا ہے جس پر پوری قوم وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ دہشت گردی اور منی لانڈرنگ نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے اور وزیراعظم عمران خان غریب ممالک سے لوٹی گئی رقوم واپس کرنے کامعاملہ اٹھاکر ایک بار پھر عالمی منظر نامہ تبدیل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی تقریر اور مسئلۂ کشمیر کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے واضح پالیسی بنانے اور غریب ممالک کی دولت واپس دلانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Related Posts