پنجاب میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lockdown extended in Punjab till May 30

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے تناظر میں صوبے میں لاک ڈاؤن میں 17 مئی سے 30 مئی تک توسیع کردی۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ شہروں میں مثبت شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے محکمہ صحت نے بازاروں کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 8 بجے تک کردیئے ہیں۔

پنجاب بھر میں انڈور شادیوں اور شادی ہالز ، کمیونٹی سینٹرز ، مارکیز اور ایونٹ ہالزپر پابندی برقرار ررہے گی تاہم آج سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد صلاحیت کیساتھ کام کرے گی۔ فارمیسی ، میڈیکل اسٹورز ، طبی سہولیات ،ویکسی نیشن سینٹرز ، پیٹرول پمپ ، دودھ کی دکانیں اور میڈیا دفاتر کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گی،ڈاکٹر عارف علوی

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیاہے،این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں ملک میں کورونا وباء کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دکانیں اور مارکیٹیں 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق تمام دفاتر نارمل اوقات کار کے تحت 17 مئی سے کھلیں گے تاہم دفاتر میں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی۔

Related Posts