تھرپارکر اور سانگھڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھرپارکر اور سانگھڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق
تھرپارکر اور سانگھڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک بار پھر سامنے آئے جن کے دوران کم از کم 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 26 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں مویشی بھی بجلی گرنے سے مر گئے جس سے غریب چرواہوں کا شدید مالی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آسمانی بجلی گرنے سے  جانی نقصان پر گورنر عمران اسماعیل کا اظہارِ تعزیت

بجلی گرنے کے 2 واقعات سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے علاقے اچھڑو تھر میں پیش آئے جن کے باعث 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گاؤں جھواڑ  میں بھی بارش کے دوران باپ اور بیٹا دونوں بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ  بارش کے دوران بجلی گرنے سے 61 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ 

گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے  افراد کی شناخت سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوہٹ، صمد سومرو، ڈانی بھیل اور سنگھار کے ناموں سے ہوئی جبکہ تمام افراد کا تعلق صحرائے تھر کے  ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہاتوں سے ہے۔

  مزید پڑھیں: تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

Related Posts