آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گورنر عمران اسماعیل کا اظہارِ تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گورنر عمران اسماعیل کا اظہارِ تعزیت
آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گورنر عمران اسماعیل کا اظہارِ تعزیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  تھر میں آسمانی بجلی گرنے  پر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفت سے ہونے والے جانی نقصان پر  دلی افسوس ہے۔

گورنر عمران اسماعیل نے چیئرمین پی ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آسمانی بجلی سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے اور مقامی ڈی سی کی نگرانی میں ریسکیو کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نازک دور سے گزرنے والے پاکستان کی معاشی صورتحال تشویش ناک ہے۔مصطفیٰ کمال

عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق آزمائش کی اِس گھڑی میں تھر کے باسیوں کے ساتھ ہے اور ہم غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیاتی انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے  جبکہ  بارش کے دوران بجلی گرنے سے 61 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ 

جاں بحق افراد کی شناخت سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوہٹ، صمد سومرو، ڈانی بھیل اور سنگھار کے ناموں سے ہوئی جبکہ تمام افراد کا تعلق صحرائے تھر کے  ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہاتوں سے ہے۔

مزید پڑھیں: تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

Related Posts