تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے
بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ  بارش کے دوران بجلی گرنے سے 61 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ 

جاں بحق افراد کی شناخت سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوہٹ، صمد سومرو، ڈانی بھیل اور سنگھار کے ناموں سے ہوئی جبکہ تمام افراد کا تعلق صحرائے تھر کے  ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہاتوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 20 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا

یاد رہے کہ اس سے قبل پسرور کے قریب 2 گاڑیوں کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے کا نوٹس لے لیا۔

ضلع سیالکوٹ کی پسرور روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے باعث ہونے والے حادثے میں 3 افراد موقعے پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، تاہم کچھ وقت کے بعد وہ بھی جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور کے ساتھ ساتھ  محمد فاروق، محمد یعقوب، رضیہ مظفر، صدف ذوالفقار اور سفیان علی شامل  ہیں  جبکہ متوفیان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: پسرور کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Related Posts