ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر بیان دیا، سابق کمشنر راولپنڈی اپنے بیان سے منحرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے مبینہ الیکشن دھاندلی پر مبنی اپنے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر بیان دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر بیان دیا۔ میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی۔

ریکارڈ کیے گئے بیان میں سابق کمشنر نے کہا کہ مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے جو میں نے مستعفی ہوتے ہوئے دیا۔ قوم سے معافی چاہتا ہوں۔ میں 9مارچ کو ریٹائر ہورہا تھا۔ سرکاری مراعات چھوٹنے سے پریشان ہوگیا تھا۔

بیان میں سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مجھے اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش تھی۔ ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کے کہنے پر ایسا کیا جبکہ یہ عہدیدار 9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مفرور ہوگیا تھا۔

سابق کمشنر نے کہا کہ سیاسی جماعت کے عہدیداروں سے میرا رابطہ رہتا تھا۔ میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کی خفیہ مدد بھی کرتا تھا۔ میں نے 11 فروری کو خفیہ طور پر جا کر لاہور میں اس رہنما سے ملاقات کی تھی۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مذکورہ سیاسی رہنما نے مجھے الیکشن دھاندلی زدہ ثابت کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کا کہا۔ مجھ سے اس کے صلے میں مستقبل میں اعلیٰ عہدے کا وعدہ کیا گیا پھر میں نے استعفیٰ دینے کا سوچا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے استعفے کا زیادہ اثر نہ ہونے کے باعث جذباتی پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا۔ سیاسی جماعت کے منصوبے کو اعلیٰ قیادت کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔ سیاسی رہنما کے مطابق اعلیٰ قیادت کے کہنے پر منصوبہ ترتیب دیا گیا تھا۔ 

Related Posts