منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی
منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی، شہباز شریف کے صاحبزادے کو 1، 1 کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 2 رکنی ججز بینچ نے کی۔ قومی احتساب بیورو نے حمزہ شہباز پر 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے جعلی افراد کے نام سے بیرونِ ملک سے رقوم وصول کیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بیان دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے اثاثوں میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا۔

نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے مطابق حمزہ شہباز نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے تفتیش میں تعاون نہیں کیا اور اپنی آمدنی کے ذرائع نہیں بتائے۔ احتساب بیورو نے شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے 9 انڈسٹریل یونٹس سے اربوں بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:  حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر کیسز، کب کیا ہوا؟

Related Posts