افغانستان میں پہلی بار لگژری بس سروس کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 وزارت ٹرانسپورٹ و ہوا بازی نے ملک میں پہلی بار وی آئی پی بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بسیں ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے نئی درآمد کی گئی ہیں، جن میں تربیت یافتہ عملہ، انٹرنیٹ وائی فائی، آرام دہ نشستیں، یونیفارم سے مزین عملہ، مسافروں کے لیے مفت کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بارکھان واقعہ، بازیاب 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا انکشاف

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان بسیں کابل-مزار شریف اور کابل-قندوز کے درمیان چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

ان بسوں کی رونمائی کی تقریب میں ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن کے نائب وزیر ملا عبدالسلام حیدری نے مذکورہ کمپنی کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Posts