بارکھان واقعہ، بازیاب 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مبینہ طور پر صوبائی وزیر کی نجی جیل سے بازیاب ہونے والی خاتون اور ان کے بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

سنیچر کو سول ہسپتال کوئٹہ کے طبی معائنے کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ خان محمد مری کی 17 سالہ بیٹی فرزانہ سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور دو بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق 50 سالہ گراں ناز کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ ان پر صرف جسمانی تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خان محمد مری کی بیٹی کے بائیں پاؤں پر سگریٹ داغنے کے نشانات بھی ہیں۔

خان محمد مری کے دو بیٹوں نے بھی جنسی زیادتی کیے جانے کا بیان دیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ڈاکٹر عائشہ فیض نے مزید بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حاصل کئے گئے نمونے پنجاب فرانزک بھیجے گئے ہیں۔

Related Posts