خواتین کو معاشی ترقی کے لیے کام کرنے کا موقع دینا چاہئے۔گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

governor sindh imran ismail Exclusive Video Message about coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی ترقی کے لیے کام کرنے کے مواقع میسر آنے چاہئیں جبکہ تعلیم کے میدان میں خواتین کی کارکردگی بے مثال ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کے بڑے اداروں میں باصلاحیت افراد کی سخت ضرورت ہے، خواتین کو ایسے اداروں میں کام کرنا چاہئے۔

جامشورو کی مہران یونیورسٹی میں خطاب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تعلیم کے لیے محنت کرنے والے مرد حضرات کی صلاحیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن 70 فیصد پوزیشن ہولڈرز خواتین کو دیکھا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مہران یونیورسٹی سمیت انجنیئرنگ کی فیلڈ میں لڑکیوں کو آگے دیکھ رہا ہوں، ملک کی بڑی بڑی کاروباری کمپنیز میں لڑکیوں کو بھی کام کا موقع دینا ضروری ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ خواتین کا ساتھ دینے کے لیے مرد حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔ ملک میں اس حوالےسے تعلیم اور شعور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت خواتین کو بھی 50 لاکھ روپے تک کاروباری قرض فراہم کر رہی ہے جو کاروباری خواتین کے لیے سنہری موقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

گورنر مران اسماعیل سے28 نومبر کو 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے،گورنر سندھ

Related Posts