موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے،گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Sindh Imran Ismail
Governor Sindh Imran Ismail

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔گورنر نے کہا کہ سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس کا دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔اس سے قبل ایک موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کا دعوی ورلڈ بینک اور مالیاتی ادارے کر رہے ہیں۔

ورلڈ بینک نے 2028 کی سرفہرست معیشتوں میں پاکستان کو شمار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 8 سال میں اتنی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی اب ہو رہی ہے، پاکستانی کی رینکنگ کاروباری آسانی میں بہتر ہوئی ہے۔

Related Posts